عوام کیلئے خوشخبری، تیل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم ہدایت جاری

355

 

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے   تیل کمپنیوں کو عید الفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

 

 

تفصلات کے مطابق اوگرا کی جانب  سے تیل کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ تیل کمپنیاں عید کے پہلے دن کے علاوہ اپنے آئل ڈپوز اور تنصیبات کو آپریشنل رکھیں جبکہ تیل کمپنیوں کو شمالی حصوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اوگرا کی ہدایات کے مطابق تیل کمپنیوں کو موٹر ویز ، ہائی ویز اور سیاحتی مقامات پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.