روس یوکرین تنازعہ ،امریکہ نے دنیا کو خبردار کر دیا

42

 

نیویارک: امریکی میڈیا نے بھی یہ دلیل دینا شروع کر دی ہے کہ پوٹن کی شروع کردہ جنگ عالمی خوراک کے بحران کا باعث بنی ہے ۔ دنیا میں سپرپاور کہلانے والے ملک امریکہ کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آنے سے خوراک کا بحران فوری طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ سچ ہے کہ روس یوکرین تنازعہ نے ہمیں دکھایا ہے کہ عالمگیریت کے دور میں علاقائی تنازعات کا اثر پوری دنیا پر پڑا ہے۔روس اور یوکرین دنیا کے سب سے بڑے اناج برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تنازعہ نے خوراک کی عالمی فراہمی کو غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، لیکن کیا خوراک کی موجودہ بلند قیمتوں اور بحران میں سب سے اہم عنصر یہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.