’پاکستان میں اگلا مہینہ عید کےبعد ہنگامہ خیز ہوگا‘

10

لاہور: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں اگلا مہینہ عید کےبعد ہنگامہ خیز ہوگا، استعفے لیے بھی جاسکتےہیں اوردیے بھی جاسکتےہیں، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا ہےالیکشن جتنی جلدی ہوجائے اتنا ہی ملک کےلیے بہترہوگا۔

 

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد  نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پہ اپنے  ایک  ٹویٹ  میں مزید  کہا کہ پٹرول اوربجلی پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرکھودے گی۔عمران خان روس سے 30 فیصد سستی گیس، پٹرول اورگندم لینے جارہا تھا۔اس اقدام سے ملک میں عوام کوبڑا ریلیف ملتا اورمہنگائی میں کمی آتی سامراجی سازش کےتحت عوام کوسستی گیس، پٹرول اورگندم سے محروم کردیا  گیا ہے ۔پٹرول پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کوزبردست ایندھن فراہم ہوگا۔تحریک حکومت کوجلد ختم کردے گی۔

 

 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مئی میں سیاست میں ہنگامہ خیزمہینہ ہوگا، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا ہےالیکشن جتنی جلدی ہوجائے اتنا ہی ملک کےلیے بہترہوگا۔

تبصرے بند ہیں.