سان فرانسسکو: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مالک بن گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے گزشتہ روز 44 بلین ڈالر میں ٹویٹر خرید لیا جو کہ دنیا بھر میں کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کی اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے اور اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کروڑوں صارفین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے اکاؤنٹس رکھنے والے ٹوئٹر کا کنٹرول دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ہاتھ میں آگیا۔
دنیا کی سب سے بڑی ڈیل کرنے کے بعد ایلون مسک کاکہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزاد ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹویٹر ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نہ صرف سپیس ایکس اورٹیسلا موٹرز کے مالک ہیں بلکہ سولر سٹی کے چیئرمین اور پے پال، زپ 2 کے شریک بانی بھی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.