موٹر سائیکل سواروں کو سستا پٹرول فراہم کرنے کیلئے متعدد تجاویز زیر غور ہیں: مفتاح اسماعیل

181

نیویارک: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور پٹرول پر سبسڈی ختم کر کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھا سکتے ہیں، موٹر سائیکل سواروں کو مخصوص مقدار میں سستا پٹرول فراہم کرنے کیلئے کچھ پمپس مختص کرنے کی تجویز ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جلد ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا مگر سابق حکومت کی پٹرول پر دی گئی سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتے اور اسے ختم کر کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھا سکتے ہیں جبکہ ضرورت مند افراد کو سبسڈی دینے کیلئے متعدد تجاویز زیر غور ہیں تاہم پٹرول کی قیمتوں میں فوری اضافے کا امکان نہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سبسڈی زیادہ تر امیر افراد کو دی جا تی ہے حالانکہ امیر افراد کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی ضرورت نہیں، میں گاڑی میں پٹرول ڈلواتا ہوں تو 1600 کی سبسڈی حکومت دیتی ہے اور حکومت یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔ موٹر سائیکل سواروں کو مخصوص مقدار میں سستا پٹرول فراہم کرنے کیلئے متعدد تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے اور ان کیلئے کچھ پمپس مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ 
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے اور جلد ہی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی کم کریں گے ۔ آئی ایم ایف مشن اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جس سے قرض کی حد 6 ارب ڈالر سے زائد کرنے کی درخواست کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.