عمران خان کو نااہل کرانے کی سازش کی جا رہی ہے: شاہ محمود قریشی کا انکشاف 

34

 

ملتان: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہایک سازش کھڑی جارہی ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے اور تحریک انصاف پر پابندی لگائی جائے۔ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے حساب مانگے ۔ الیکشن کمیشن امتیازی سلوک نہ کرے۔

 

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھٹو کا نواسہ نواز شریف سے 10 سیٹوں کی خیرات مانگ رہا ہے ۔ اللہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے بچائے ۔ اس وقت الیکشن سے کون گھبرا رہا ہے؟ ۔

 

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد عمران خان ملتان میں جلسہ کریں گے ۔ 10 مئی کو ہونے والے عمران خان کے جلسے کی تیاری شروع کردیں ۔لوٹوں کے خلاف ریفرنس بھیج دیا ہے ۔انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جانتا ہوں موجودہ کابینہ کس طرح مک مکا سے بنی ہے ۔ ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک دوسرے سے لڑتے رہے ۔ ملتان : ن لیگ اور پی پی ایک دوسرے کے پیٹ چاک کرنے کی باتیں کرتے تھے ۔عوام فیصلہ کر چکی ہے ” حکومت جو مرضی کر لے ” عوام امپورٹیڈ حکومت کو نامنظور کر چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.