واشنگٹن : پروفیسر چومسکی کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط کو بغاوت کا ثبوت قراردینا بلا جواز ہے، عمران خان کے خلاف کسی بغاوت کی منصوبہ بندی کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ طاقتور ہے لیکن اتنا بھی نہیں، دنیا میں ہونے والی کسی بھی سرگرمی کو سی آئی اے یا مغربی منصوبے سے منسوب کرنے کا رجحان ہے لیکن بغاوت کے اس دعوے کا کوئی بامقصد ثبوت نظر نہین آیا۔
پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر اسد مجید کی کیبل کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے، جو اس کیبل کوٹھوس ثبوت سمجھتے ہیں تو اس منطق کے حساب سے تو دنیا بھر میں حکومتوں کی تبدیلی کی منصوبہ بندی ہر وقت ہورہی ہے جو بلا مقصد ہے۔
تبصرے بند ہیں.