سندھ حکومت میں شمولیت کا معاملہ، ایم کیو ایم اور پی پی رہنماؤں کی اہم ملاقات

14

کراچی: سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس دوران مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر رہنماو¿ں پر مشتمل ایم کیو ایم کے وفد نے ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی جس دوران سندھ حکومت میں شمولیت کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاق سے گورنر کا عہدہ جبکہ سندھ سے فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سمیت آئی ٹی، ٹرانسپورٹ، یونیورسٹی بورڈ کی وزارتوں، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد، سرکاری نوکریوں میں کوٹا عمل درآمد سمیت دیگر نکات پر گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم وفد کو بلاول بھٹوزرداری سے مشورہ کے بعد عملدرآمد کی یقینی دہانی۔ 

تبصرے بند ہیں.