فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام ، عدالت سے رجوع کر لیا

89

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )  نے  فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے  اسلام آباد ہائیکورٹ  سے رجوع کر لیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 17 سیاسی جماعتوں  کیخلاف کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ  الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی کیخلاف جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی سے انکاری ہے جس کے باعث پی ٹی آئی متاثرہ پارٹی ہے۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا حکم دیا جائے، اسٹیٹ بینک تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، اور اسٹیٹ بینک رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کی تفصیلات عام کرے۔

 

وکیل انور منصور اور شاہ خاور نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی جانب سے یہ درخواست دائر کی ہے، جس میں ن لیگ، پی پی پی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک، باپ، بی این پی، اے این پی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کے علاوہ 17 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.