پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں غیر معمولی اضافہ 

39

لاہور: پاکستان میں  رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، پہلے 9 ماہ میں  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔جبکہ گذشتہ مالی سال میں یہی خسارہ محض 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں غیر معمولی اضافے کی بڑی وجہ تجارتی خسارہ ہے، رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان کو امپورٹ ایکسپورٹ اور پرائم انکم میں 37 ارب ڈالر کا  خسارہ ہوا ہے جو گذشتہ مالی سال میں 24 ارب ڈالر تھا۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بیلنس کرنے کے لئے نو ماہ میں 7 ارب 78 کروڑ ڈالر کے قرضے بھی حاصل کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.