وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

22

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے  جہاں صوبے میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت  بھی کرینگے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچے ہیں، وفاقی وزرا بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال پر طلب کئےگئے اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ کوئٹہ میں جگر کے اسپتال کا افتتاح اور کراچی ٹو کوئٹہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔جبکہ مشرقی بارڈر کی بحالی کے اعلان سمیت دیگر منصوبوں کا  بھی افتتاح کریں گے۔

 

 

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف  نے   شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ دورہ کے دوران  کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے    وزیراعظم شہبازشریف  کو سکیورٹی صورتحال  پر تفصیلی بریفنگ دی ۔  وزیر اعظم شبہاز شریف کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی تھے۔

تبصرے بند ہیں.