خفیہ اداروں نے تحقیقات کی ،غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ 

159

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنسیوں کی طرف سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔

 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کےمراسلے کا جائزہ لیا گیا ۔ سابق پاکستانی سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی ۔

 

 

اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات اور وزیر منصوبہ بندی ،وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور سابق سفیر اسد مجید خان نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، آرمی چیف ، ایئر چیف اور نیول چیف  نے بھی شرکت کی ۔

 

تبصرے بند ہیں.