عمران خان کی حکومت جاتے ہی مہنگائی کم ہونا شروع

68

 

اسلام آباد: عمران خان کی حکومت جاتے ہی مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق  ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.28 فیصد کم ہوگئی جبکہ حالیہ ہفتے 19 اشیا مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی

 

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 15.42 فیصد پر آگئی ہے ۔حالیہ ہفتے دال ماش 2 روپے 4 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

 

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں بیف 2 روپے 51 پیسے، مٹن 5 روپے 40 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔حالیہ ہفتے گھی، چائے اور تازہ دودھ کی قیمتیں بھی بڑھیں۔

 

اس ہفتے پیاز 5 روپے 84 پیسے، چکن 4 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔ انڈے 2 روپے 21 پیسے فی درجن، دال مسور 2 روپے 9 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.