صدف کنول اورشہروز سبزواری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع

31

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے صدف کنول اورشہروز سبزواری کے  ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی کے پروگرام میں شہروز سبزواری کے والد اداکار بہروز سبزواری نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے۔انہوں نے صدف کنول کےحاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ جلد دوبارہ دادا بننے والے ہیں۔

 

شہروز کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ  سائرہ میری بیٹی کی طرح ہے،  اگردونوں ساتھ نہیں رہ سکے  تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک دوسرے کی بے عزتی کی جائے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چند ہفتوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شہروزسبزواری کی اہلیہ صدف کنول حاملہ ہیں تاہم جوڑے کی طرف سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں آئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.