پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

437

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل 104 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اس اضافہ کو ریکارڈ اضافہ کہا جا رہا ہے ۔

 

یوکرین جنگ کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے،یوکرین جنگ سے عالمی معیشت کی بنیادیں ہلنا شروع ہوگئی ہیں۔ کسی ملک کی معیشت میں ٹھہراؤ نہیں آرہا۔ چیزوں کی قلت کے ساتھ ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

تبصرے بند ہیں.