چلتی ٹرین کے نیچے آنیوالی خاتون معجزاتی طور پر محفوظ

46

بیونس آئرس: ارجنٹینا کے ریلوے اسٹیشن پر  ٹرین کے انتظار میں کھڑی خاتون مسافر اچانک چکرا کر پٹری پر جا گری اور اسی دوران ٹرین بھی آگئی تاہم خاتون  معجزانی طور پر محفوظ رہی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خوفناک مناظر نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔واقعہ  ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پیش آیا جہاں ایک خاتون پلیٹ فارم پر ٹرین کا انتظار کررہی تھی کہ اچانک چکر آنے پر پٹری پر جا گری اور اسی دوران ٹرین بھی آگئی، خاتون کو ٹرین کی نیچے گرتا دیکھ کر پلیٹ فارم پر کھڑے دیگر مسافروں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے تاہم ان سب کی پریشانی اس وقت حیرت میں بدل گئی جب خاتون حادثے میں محفوظ رہی اور محض معمولی چوٹیں آئیں۔

 

بعد ازاں خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں  ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد متاثرہ خاتون کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.