اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ اس حکومت سے بہت سبق سیکھے ہیں ،ساڑھے تین سال بہت مشکل سے گزارے ہیں ،اتحادی سارا وقت بلیک میل کرتے تھے،بجٹ پاس کرانا یا کورم پورا کرنا مشکل ہوجاتا تھا ،قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت چلانا مشکل ہو گیا تھا ،بہتر طرز حکومت اور قانون سازی کیلئے اکثریت ہونا بھی بہت ضروری ہے،این آر او ٹو مل گیا تو یہ پاکستان کیلئے زیادہ خطرناک ہوجائے گا۔
عمران خان نے ٹوئٹر سپیس کے ذریعے عوامی رابطہ مہم میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ نہیں ،باہر بیٹھے پاکستانیوں نے پیسے بھیجے ،انہوں نے کہا اس طرح تو پورا پاکستان غیر ملکی فنڈنگ پر چل رہا ہے اصل میںیہ کیس فنڈنگ کا ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا 22 کروڑ لوگوں کے لیے دھمکی شرمناک اور توہین ہے،لیکن میں پہلے دن سے کہتا رہا کہ نا خود کبھی جھکوں گا اور نہ ہی کبھی اپنی قوم کو کسی کے آگے جھکنے دونگا ،پاکستان کو آزاد ملک بنا کر رہونگا ،ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو این آر او ٹو دیا گیا تو پوری قوم کو باہر نکالوں گا ۔
عمران خان نے مزید کہا سمجھوتے کرکے ہماری اتحادی حکومت چلی ہے،،، سارا وقت اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں گزر گیا،عوام سے اپیل ہے دوتہائی اکثریت دلائیں تاکہ طاقتور حکومت بنے،انہوں نے کہا آج ملک پر ایسے لوگ مسلط ہیں جو سارے ضمانتوں پر ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جن پر اربوں روپے کے کرپشن کیسز ہیں،پہلی بار قوم میں احساس ہے کہ بیرونی طاقت کے ذریعے حکومت بدلی گئی،ہمارے سسٹم میں بیٹھے غداروں نے بیرونی طاقتوں کی بھر پور مدد کی۔
انہوں نے کہا نواز شریف زرداری کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے یہ ہی وجہ ہے جو یہ کشمیر پر کبھی کھل کر بات نہیں کرتے ،عمران خان نے کہا کہ پہلے ہمیں حکومت کا آئیڈیا نہیں تھا، اب آئیڈیا ہوگیا ہے، اب تو ہم سب کچھ جانتے ہیں تیاری کر کے آئیں گے، نوجوان حقیقی آزادی کی تحریک میں پوری طرح شامل ہے، قوم نظریئے پر بنتی ہے، کچھ لوگ پارٹی میں سمجھ رہے تھے شائد وہ اقتدار میں آکر اپنے بزنس کو فائدہ دیں گے، شوگر اسکینڈل میں کچھ لوگ ایکسپوز ہوگئے، اگر نوازشریف کو این آر او ٹوملا تو پھر قوم کو باہر نکالوں گا، ہم این آر او ٹو قبول نہیں کریں گے، اگر این آر او ٹو مل گیا تو پھر کوئی بھی پاکستان کے انصاف کے سسٹم کو نہیں مانے گا، این آر او ٹو پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ مینارپاکستان میں ریکارڈ جلسہ ہوگا، سوشل میڈیا پر مسلسل ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ ٹرینڈ چل رہا ہے، عوام میں شعور آگیا، اس سازش کو نہیں بھول سکتے، اندر کے میر جعفروں نے ملکر سازش کی، مینار پاکستان جلسے میں ضرور جاؤں گا، حقیقی آزادی کی کمپین لانچ کریں گے، جو مرضی ہوجائے مینار پاکستان جانا ہے، یہ جومرضی کرلیں یہ لوگ زیادہ دیر نہیں رہیں گے، کل کے جلسے کے بعد فارن میڈیا کو انٹرویو بھی دوں گا، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر بیرون ملک سے آئے، ہماری کوشش ہے کبھی آئی ایم ایف نہ جانا پڑے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونگے تو کبھی دھمکیاں نہیں ملیں گی۔
تبصرے بند ہیں.