ا مریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات

135

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان سے امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے بنی گالہ میں اہم ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں ،آج وہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچی ہیں ۔

ملا قا ت میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، زلفی بخاری، ڈاکٹر شہباز گل بھی  شریک ہو ئے ۔دوطرفہ امور اور باہمی تعلقات کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال  کیا گیا ۔ملاقات میں بھارت میں پھیلتے شدت پسند ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر اسکے تباہ کن اثرات پر بھی بات چیت کی گئی دنیا بھر سے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کی بےمثال قیادت و خدمات کو خراج تحسین  پیش کیا ۔

 امریکی رکنِ کانگرس الہان عمر  کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہاں تھی ،دنیا بھر سے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے عمران خان نے قابلِ قدر قیادت پیش کی ہیں دنیا بھر سے اسلاموفوبیا کے کیخلاف آوازیں بلند ہور ہی ہیں۔اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے ایک مسودۂ قانون خود امریکی پارلیمان میں لایا جارہا ہے۔

الہان عمر  نے کہا کہ دنیا بھر سے مذہبی امتیاز خصوصاً مسلمانوں کیخلاف بغض و تعصب کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کیخلاف توانا آواز بننے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی مشکور ہوں۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ محترمہ الہان عمر کی آمد کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں کئی طرح کی مشکلات اور مزاحمت کے باوجود الہان عمر کا اسلاموفوبیا کے انسداد کا علم اٹھانا قابلِ تحسین ہے۔ حق کی سربلندی کیلئے جدوجہد جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کا خلاصہ ہےنو گیارہ کے بعد اسلام اور اہلِ اسلام کیخلاف بدترین انتقامی مہم کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے الہان عمر وہ واحدامریکی رکن پارلیمان ہیں جن کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع ہے ،الہان عمر کی امریکہ میں انتخابی جیت نسلی و علاقائی تعصب کے خلاف ایک متبادل بیانیہ پیش کرتی ہے۔

الہان خود ایک تارک وطن ہیں جو بچپن میں خانہ جنگی سے متاثرہ آبائی ملک صومالیہ سے امریکہ آئیں۔

تبصرے بند ہیں.