عمران خان آج ’ٹوئٹر‘ پر صارفین سے براہ راست گفتگو کریں گے

6

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج رات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے فیچر ’سپیس‘ کے ذریعے قوم سے براہ راست گفتگو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حکومت ختم ہونے کے بعد سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں پشاور، کراچی میں جلسوں کے بعد اب کل لاہور میں جلسہ کیا جا رہا ہے تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے ایک بار پھر عوام سے براہ راست گفتگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
سابق وزیراعظم عمران خان آج رات 10 بجے ٹوئٹر سپیس سے خطاب کریں گے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور انکشاف ہواہے کہ یہ آئیڈیا فواد چوہدری کا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر سپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس کریں گے۔ 
واضح رہے کہ ٹوئٹر نے گزشتہ سال ’سپیس‘ نام سے آڈیو روم کی سہولت متعارف کرائی تھی جس میں مختلف صارفین ایک گروپ کی صورت میں اکٹھے ہوتے ہیں اور گفتگو کر سکتے ہیں جبکہ اس میں ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.