منحرف پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

42

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر قومی اسمبلی پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے پر ایکشن لے لیا ہے اور سپیکر پرویز الٰہی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 26 منحرف ارکان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس بھجوایا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق سپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے بھجوائے گئے ریفرنس میں راجہ صغیر، ملک غلام رسول سنگھا، سعید اکبر نوانی، فیصل حیات جبوانہ، خالد محمود، محمد اجمیل، مہر محمد اسلم، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین، خالد محمود، نعمان لنگڑیال، عبدالعلیم خان، نعیم سلمان، فدا حسین، نذیر احمد خان، زوار حسین وڑائچ، ہارون گل، عظمی کاردار، ملک اسد کھوکھر، اعجاز مسیح گل، سبطین رضا، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ چوہدری، ساجدہ یوسف، جاوید اختر اور محسن عطاءکھوسہ کے نام شامل ہیں۔ 
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان نے حمزہ شہباز کو ووٹ دے کر آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا ان کیخلاف مذکورہ آرٹیکل کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ارکان کو لیٹر جاری کرکے پابند کیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے الیکشن میں پرویز الٰہی کو ووٹ دیں لیکن مذکورہ ارکان نے پارٹی پالیسی کے خلاف حمزہ شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دیا۔ 

تبصرے بند ہیں.