زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوں گے

92

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زاہد اکرم درانی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے باعث وہ بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوں گے اور کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نامزد کیا تھا اور انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہونے تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے او ریوں ان کے مقابلے میں کوئی بھی امیدوار نہیں ہے۔ زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گے اور کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں سپیکر شپ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو دی گئی ہے جو بلامقابلہ منتخب ہوئے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ 
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ نے ایوان صدر اسلام آباد میں آج منعقد ہونے والی تقریب میں قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاتھوں حلف اٹھایا۔ 
حلف اٹھانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطاق وفاقی وزراءمیں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، جاوید لطیف، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمن، شازیہ مری اور عبدالقادر پٹیل شامل ہیں۔ 
ان کے علاوہ مولانا اسعد محمود، طلحہ محمود، فیصل سبزواری، امین الحق، محمد اسرار ترین، عابد حسین، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمن مزاری، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ریاض حسین پیر زادہ بھی شامل ہیں۔
مفتاح اسماعیل کو آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر بنایا گیا ہے جبکہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ اور شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر انسداد منشیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اسعد محمود کو وزارت مواصلات، طلحہ محمود کو وزارت سیفران، امین الحق کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور اور مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھالا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.