شیریں مزاری سمیت سابقہ حکومت کی ساری وارداتیں سامنے آئیں گی: مریم اورنگزیب

37

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ(  ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت میں کوئی بھی سیاسی انتقام کے حق میں نہیں  اگر کہیں کرپشن ہوئی ہے تو قانون اپنا خود اپنا راستہ خود اختیار کرے گا ، شیریں مزاری سمیت سابقہ حکومت کی ساری چوریاں اور وارداتیں سامنے آئیں گی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب نے کہا سابقہ حکومت میں سارا سسٹم  یرغمال تھا ، حکومتی  وزیر کرپشن کرتے  رہے مگر کسی کو خبر تک نہ ہوئی  ۔سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری پر ڈی خان میں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا خاتون ہونے کے ناطے شیری مزاری پر مقدمہ پر افسوس ہے تاہم  اگر انہوں نے کرپشن کی ہے تو قانون اپنا راستہ  لے گا۔

 

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابقہ حکومت میں سارا سسٹم مافیا کا غلام تھا اسی لیے غریب عوام سستے آٹے،  چینی اور دیگر اشیائے خوردنی کے لئے مارے مارے پھر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ  تحقیقات کے بعد شیریں مزاری اور ان کے والد کا نام  ایف آئی آر میں شامل ہوگیا ہے ،اس زمین کو بحق سرکار ضبط ہونے سے بچایا نہیں جاسکتا ۔

 

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر اور کرپشن کے خاتمے کی دعویدار تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق رکن اسمبلی شیریں مزاری  پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقہ بنگلہ اچھا دوئم میں نہ صرف خود بلکہ انکے خاندان کے دیگر افراد  دو سو سے  زائد مزارعین کی ملکیتی اور سرکاری35000ہزار کنال اراضی پر قابض ہیں۔

تبصرے بند ہیں.