کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا انتقال کر گیا

183

لزبن: عالمی شہرت یافتہ  فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے جڑواں بچوں میں سے بیٹا انتقال کر گیا۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیٹے کے انتقال کی افسوسناک  خبر دی۔ انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ انتہائی غمزدہ حالت میں ہم یہ اعلان کر رہے ہیں  کہ ہمارا نومولود بیٹا انتقال کر گیا ہے، کسی بھی والدین کیلئے اس دردناک عمل سے گزرنا شدید کرب کا باعث ہے‘  انہوں نے مزید لکھا کہ ’ صرف  بیٹی کی ولادت نے ہمیں ہمت دی کہ ہم اس کٹھن لمحے میں امید اور خوشی محسوس کر سکیں‘ انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ غم کی اس مشکل گھڑی میں ان کی پرائیویسی کا خیال کریں۔

 

واضح رہے کہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی  پیدائش ہوئی تھی، تاہم ان کا بیٹا  چل بسا۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.