لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑے اور تشدد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے، تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور عامر سعید راں نے ان کی جانب سے درخواست دائر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے حمزہ شہباز، آئی جی پنجاب، ایس ایس پی سمیت دیگر کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ اس میں لیگی ایم پی ایز اور 200 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی لیکن پولیس ہماری درخواست پر کاروائی کرنے سے گریزاں ہے، عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔
تبصرے بند ہیں.