پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج متوقع

76

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج متوقع ہے جس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات اور مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے جبکہ وزارت خارجہ پیپلز پارٹی کو ملے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، وزارت تجارت، اسٹیبلشمنٹ، کیبنٹ، وزارت توانائی، نیشنل سکیورٹی، بین الصوبائی رابطہ ، لاا ینڈ جسٹس، پارلیمانی امور بھی مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئیں گی تاہم وزراءکے نام بعد میں دیئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزارت خارجہ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت ہیومن رائٹس، وزارت موسمیاتی تبدیلی، کمیونی کشن، وزارت آبی وسائل، وزارت صحت، وزارت تعلیم اور انڈسٹریزاینڈ پروڈکشن کی وزارتیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیں گی جبکہ امیر حیدر ہوتی اور شازین بگٹی بھی وزیر بنائے جائیں گے۔ 
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، میری ٹائم افیئر کی وزارتیں ملیں گی جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو وزارس ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور مذہبی امور ملیں گی جبکہ ڈپٹی سپیکر مسمات شاہدہ ہوں گی۔
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو وزارت دفاعی پیداوار ملے گی جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کو بھی ایک وزارت دی جائے گی اور پہلے مرحلے میں آج حلف برداری کی تقریب کے انعقاد کا امکان ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.