لاہور : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا ہے ۔کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے میجر حارث کی عیادت کی اور کہا کہ واقعہ میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ واقعے پرقانون اپنا راستہ بنائے گا، ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست کی سالمیت کو خطرہ ہوتا ہے۔ فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ آرمی چیف نے گیریژن افسران اور ریٹائرڈ افسران سے بھی گفتگو کی ۔
واضح رہے کہ میجر حارث پر لاہور میں مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے گارڈز نے تشدد کیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.