کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے: آصف زرداری نے صاف صاف بتا دیا 

230

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے پیپلزپارٹی وزارتیں نہیں لے رہی ۔ ہم کوشش کر رہے ہیں وزراتیں نہ لیں ۔ ہم چاہتے ہیں دوستوں کو پہلے ایڈجسٹ کریں۔

 

نیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وزارتیں نہیں لے رہے ۔ پہلے جو دوست ہمارے کہنے پر آئے ہیں ان کو وزارتیں دلوائیں گے۔

 

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کے الائنس کی حکومت آئے 6 دن ہوگئے ہیں اور وزیراعظم شہبازشریف ابھی اپنی کابینہ کا اعلان نہیں کرسکے ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزارتیں نہیں بلکہ آئینی عہدے لینا چاہتی ہے جبکہ صدر کے عہدے کے لیے بھی الائنس میں اختلافات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.