کراچی: عبدالستار ایدھی کی اہلیہ اور معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں۔ بلقیس ایدھی پھیپھڑوں اور دل کے عارضے میں مبتلاتھیں۔ان کی عمر 74 سال تھی۔
بلقیس ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے مطابق والدہ مختصر علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئی ہیں انہیں چند دل پہلے دل کا دورہ پڑا تھاجس کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
گزشتہ روز ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔عبدالستار ایدھی کے بعد مرحومہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن تھیں۔
تبصرے بند ہیں.