کراچی: ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہو گئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی کے بعد ر 181.58 پر پہنچ گئی, ایک ہفتے کے دوران ڈالر 6 روپے 60 پیسے سستا ہوا۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرتیزی دیکھی گئی ، ہنڈریڈانڈیکس میں 117 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 46 ہزار 601 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ نے نیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کے بارے میں جس طرح شیخ رشید نے پہلے چیلنج کیا تھا کہ 100 روپے سے نیچے لا کر دکھا ؤ بالکل اسی طرح اب دعوی تو نہیں کرتے لیکن کوشش ہو گی کہ ڈالر کو 140 روپے تک لا کر دکھائیں گے تاکہ حالات میں بہتری آ سکے ۔
تبصرے بند ہیں.