پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ 9 جون کو ہوگی

330

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان کر دیا، پولنگ 9 جون کو ہو گی۔

 

ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ان میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، سیالکوٹ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک شامل ہیں.

شیڈول کے مطابق 18 اپریل کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی طلب کرنے کا پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا جس کے بعد امیدواروں کو کاغذات جمع کرانے کے لیے پانچ دن کا وقت ملے گا۔

امیدواروں کی فہرست 26 اپریل کو شائع کی جائے گی اور نامزدگیوں کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 12 مئی تک ٹریبونل کے سامنے دائر کی جا سکیں گی۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 مئی کو جاری کی جائے گی اورامیدوار 16 مئی تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن  20 مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا اور پولنگ 9 جون کو ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.