میجر پر تشدد کا معاملہ سنگین ، خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان گرفتار 

141

 

لاہور: پاک فوج کے میجر  پر تشدد کامعاملے سنگین ہوگیا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو مقدمے میں نامزد  کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کی ایما پر حارث کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔حافظ نعمان اور خواجہ سلمان رفیق ساتھ والی گاڑی میں موجود تھے

 

مدعی مقدمہ چودھری راشد محمود کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ایما کے بغیر ملازمین تشدد نہیں کرسکتے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان  گرفتاری کے لیے تھانہ گارڈن ٹاؤن میں موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.