اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ جس طرح قوم اپنے حق کیلئے امپورٹڈ حکومت کیخلاف نکل رہی ہے ، عمران خان چند ہفتوں بعد دوبارہ وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے پشاور میں پاور شو کے بعد اگلے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اب باری ہے کراچی کی۔ جس طرح یہ قوم اپنے حق کیلئے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکل رہی ہے۔ اس سے واضح ہے کہ انتخابات ناگزیر ہیں۔
اب باری ہے کراچی کی!! ماشاءاللہ جسطرح یہ قوم اپنےحق کےلیےامپورٹڈ حکومت کیخلاف نکل رہی ہے اس سےواضح ہے کہ پاکستان میں اب جلد انتخابات ناگزیر ہو گئے-قوم کی آواز-فوری انتخابات-انشاء اللہ اگر عوام کا ساتھ ایسا رہا توآج سےچند ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان کادوبارہ حلف اٹھائینگے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 14, 2022
سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ فوری انتخابات قوم کی آواز ہیں، اگر عوام کا ساتھ ایسا رہا توآج سےچند ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان کادوبارہ حلف اٹھائینگے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لا کر ان کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا وزیر اعظم منتخب کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.