سٹیٹ بینک کی ہدایت پر بینک صبح 8 بجے کھل گئے

19

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ہدایت پر پاکستان بھر میں بینک صبح 8 بجے ہی عوام کیلئے کھل گئے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات پر اب ہفتے میں 6 روز کاروبار ہو گا اور بینک بھی پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے کھلا کریں گے۔ رمضان میں بینکنگ اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8 تا 3 بجے ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر میں ہفتے کی تعطیل ختم کر کے ہفتے میں صرف اتوار کو ایک چھٹی کر دی ہے جبکہ سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں بھی بدل دئیے ہیں اور اب دفاتر 8 بجے کھلیں گے اور 3 بجے تک کام کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.