پشاور :سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا میں آج اپنی قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنی عزت دی اور پوری دنیا کو بتا دیا کہ امپورٹڈ گورنمنٹ نا منظور ہے ،جب تک یہ حکومت الیکشن نہیں کرواتی ہم سڑکوں پر نکلتے رہینگے ۔ملک بھر کی عوام سے کہتا ہوں ایک دفعہ پھر اس ہفتہ کوپورے ملک میں سڑکوں پر نکلنا ہے ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے اوپر فیصلہ کن وقت آچکا ہے ،ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں آزادی چاہیے یا غلامی ؟ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ساری زندگی ہم نے امریکیوں کی غلامی کرنی ہے ۔
عمران خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے غیرت مند پاکستانیوں آپ پر جو حکمران مسلط کی گئی وہ ضمانت پر ہیں ،یہ سب مفرور ملزم ہیں ،پاکستان پر جو حکومت مسلط کی گئی وہ سب کے سب ضمانت پر ہیں ،انہوں نے عوام سے پوچھا کیا آپ ایسی حکومت کو تسلیم کرینگے امریکیوں کے کہنے پر آپ پر مسلط کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا جو حکومت آپ پر مسلط کی گئی ان پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز ہیں ،ملک پر مسلط کردہ لوگوں کو تسلیم نہیں کریں گے ،اب ان کیخلاف ہر شہر جائوں گا ،کراچی آ رہا ہوں ،کراچی کے بعد لاہور میں بھی عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا اور ایسی عوام سڑکوں پر لائونگا آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔
تبصرے بند ہیں.