’عمران خان آج پشاور جلسے میں سرپرائز دیں گے‘

191

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) عمران خان آج پشاور جلسے میں بڑا سرپرائز دیں گے۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے  پشاور میں آج ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے مقام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کے عوامی جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے،  رات کے اندھیرے میں آنے والوں کو ہم نہیں مانتے۔ ہم ضمیر کے لوگ ہیں۔ ہم اپنا ضمیر نہیں بیچتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان  اپنی تقریر میں آج سرپرائز دیں گے۔

 

محمود خان نے کہا کہ قومی خزانے میں یقیناً کچھ تھا جو شہباز شریف نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔انہوں نے وفاق میں اپوزیشن کے اقتدار میں آنے کو جمہوریت کی تاریخ کا انوکھا واقعہ قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.