پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل

72

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ہے اور اب یہ جلسہ 21 اپریل بروز جمعرات ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 23 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کیا جائے گا۔ 
بعد ازاں یوم علیؓ کی وجہ سے جلسے کی تاریخ تبدیل کر کے 24 کر دی گئی جس کی تصدیق سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی تھی۔

تاہم اب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے ایک نئی تاریخ دی ہے۔ 
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ اب 21 اپریل بروز جمعرات ہو گا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.