خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

79

لندن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ، برینٹ خام تیل 4 ڈالر 25 سینٹ اضافے کے بعد 105 عشاریہ 23 پیسے فی بیرل کا ہو گیا۔

 

 

روس یوکرین جنگ کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ دنوں  کمی کے بعد ایک بار پھر قمتوں میں  اضافہ  شروع ہو گیا ۔

 

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 4 ڈالر 25 سینٹ اضافے سے 105.23 ڈالرفی بیرل کا ہوگیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 56 سینٹ اضافے سے 101.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلندی کو چھوگئی تھیں اور خام تیل پہلی بار 119.84 ڈالر فی بیرل ہوگیا تھا۔ جس کے بعد قیمتوں میں کمی نظر آئی اور اب تک مسلسل   قیمتوں میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.