وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ کراچی

31

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف  ایک روزہ دورے پر  کراچی پہنچ گئے  جہاں  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  اور دیگر رہنماؤں نے ان  کا استقبال  کیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے ایک روزہ دورہ پر پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف دیگر  اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ  مزارِ قائد پر حاضری کیلئے پہنچ گئے  جہاں انہوں نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔  مراد علی شاہ اور سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی بھی شہباز شریف کے ہمراہ  تھے۔

 

 

مزار قائد حاضری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس روانہ ہو گئے جہاں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے، سندھ میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔جبکہ کراچی میں  ایم کیو ایم  قیادت سے ملاقات کیلئے بہادر آباد مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔

 

 

وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد کے موقع پر  سیکیورٹی کے  انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ جبکہ  مزار قائد کے اطراف رینجرز، پولیس اور ایس ایس یو کے اہلکار تعینات  ہیں۔

تبصرے بند ہیں.