ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان

612

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے شہباز شریف حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے  کہ  ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل دیگر  رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے جس کے تحت وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے  کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.