عامر لیاقت نے دانیہ سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

178

کراچی:  قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی ختم ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ تے خبروں اور افواہوں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ ’میں ایسی تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں جو  پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگوں کی طرف سے پھیلائی جارہی ہیں کہ   میری اور دانیہ  کی علیحدگی ہو گئی ہے‘۔

 

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’ہم دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں، میں پی ٹی آئی اور ان کے کرائے کے غنڈوں کو خبردار کرتا ہوں کہ  میرے گھر میں داخل نہ ہوں ورنہ کچھ نہیں بچے گا‘۔

 

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کے بعد  خبریں زیر گردش تھیں کہ  دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے  تاہم اب ان خبروں پر عامر لیاقت نے ردِ عمل دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

 

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے دو ماہ قبل فروری میں اپنی دوسری بیوی سیدہ طوبی سے علیحدگی کے بعد دانیہ سے تیسری شادی کی تھی  جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کیا تھا جبکہ بتایا تھا کہ ان کی تیسری بیوی دانیہ کی عمر محض 18 برس ہے جبکہ انکا تعلق لودھراں سے ہے۔ْ

تبصرے بند ہیں.