وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر بھی تبدیلی لے آئے

112

لاہور:  ملک کے 23 ویں  وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے  ٹوئٹر پر  بائیوز میں تبدیلی کر لی۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھانے کے بعد  ٹوئٹربائیو میں تبدیلی کر دی گئی اور اب ’ پرائم منسٹر آف اسلامک ری پبلک آف پاکستان ‘لکھ دیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر بائیو میں بھی تبدیلی آگئی ہے اور اب بائیو ’پرائم منسٹر آف پاکستان ‘ سے تبدیل ہو کر ’چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق پرائم منسٹر آف اسلام ریپبلک آف پاکستان‘ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس وقت 5  اعشاریہ 7 ملین فولوورز ہیں جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر فولوورز  15 ملین سے زائد ہیں۔

تبصرے بند ہیں.