شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی بڑے اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کا امکان

376

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے ساتھ ہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک کے بڑے اداروں کے سربراہان کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کی جانب سے نیا گورنر سٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کے علاوہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی معاشی ٹیم کی تشکیل کے بعد انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسی ہفتے مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بھی اسی ہفتے تعینات کیا جائے گا اور اس کے علاوہ بھی بڑے اعلانات کا امکان ہے۔ 
ذرائع کے مطابق نئی معاشی ٹیم کو وفاقی اقتصادی اعشاریوں اور ٹیکس پلان تشکیل دینے کا ٹاسک دیا جائے گا جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری پالیسی ریٹ پر نظرثانی بھی کی جائے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.