پاکستان میں نئے وزیراعظم کے چناؤ پر امریکہ کا ردِ عمل آگیا

252

واشنگٹن: پاکستان میں نئے وزیر اعظم کے چناؤ پر امریکہ کی جانب سے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک جمہوری پاکستان امریکہ کے مفادات کیلئے اہم ہے۔

 

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی ) کے مطابق  شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد  وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو ایک خوشحال اور جمہوری ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، جمہوری پاکستان امریکی مفادات کیلئے اہم ہے۔ اس دوران پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کا بھی  تذکرہ ہوا ۔

 

 

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کی بریفنگ کے دوران  صحافی نے سوال کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نو منتخب پاکستانی وزیراعظم کو فون کریں گے؟  جس کا جواب دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی  نے کہا کہ مستقل میں فون کالز کے حوالے سے فی الوقت میں کچھ نہیں کہہ سکتی، انہوں نے مزید کہا کہ  ہم کسی ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پر ترجیح نہیں دیتے،  ہم قانون کی عملداری کے اصول اور مساواتی انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں،،،پاکستان کے ساتھ اپنے طویل المدتی تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو  پاکستان کا 23 واں  وزیراعظم منتخب کیا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.