رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا

59

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ۔

 

مراد سعید نے اپنی ٹویٹ میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ جن کی حرصِ زر ، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا ، جن کی غلامانہ ذ ہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ ، میرے لوگوں کو پناہ گزین جبکہ میری ماں کو زندہ درگور کردیاگیا کیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ اجتماعی طور پر استعفے دیں گے جبکہ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ استعفی جیب میں پڑا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.