کون بنے گا وزیر اعظم ،شہباز شریف یا شاہ محمود قریشی؟فیصلہ کل ہوگا 

337

 

اسلام آباد:  وزیراعظم کے عہدے کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

 

سیکرٹری قومی اسمبلی کے مطابق شہباز شریف کے کاغذات پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے گئے ہیں اور دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔

 

شہباز شریف متحدہ اپوزیشن اور شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹنگ کل ہوگی ۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کیے گئے تو ہمارے سارے ایم این ایز قومی اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.