تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان 

53

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ فواد چودھری کہتے ہیں شاہ محمود قریشی کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا مقصد شہباز شریف کے کاغذات چیلنج کرنا تھا۔

 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب اور دیگر نے کہا کہ اگر شہباز شریف کے کاغذات مسترد نہ ہوئے تو کل ہی اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیں گے۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ عوام سے اپیل ہے وہ نماز عشا کے بعد اپنی فیملیز کےساتھ احتجاج کیلئے نکلیں۔

 

انہوں نے کہا کہ آئندہ کالائحہ عمل پہلےقومی اسمبلی سےاستعفے،اس کے بعدصوبائی اسمبلیوں سےاستعفےہیں ۔ اگر کسی کو سوشل میڈیا کی وجہ سے تکلیف ہے تو ہمیں الزام نہ دیں۔  سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں،دنیا بھر سے وہاں لوگ ہیں۔ آج اگر ملک کو الیکشن کی طرف لے گئے ہوتے تو ملک میں استحکام ہوتا۔

تبصرے بند ہیں.