قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی 

22

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی  ہے۔ اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری تحریک انصاف کو سیاسی منظر نامے سے آوٹ کرنے کے لئے متحرک ہیں ۔ یہ دونوں ہی عمران خان پر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

 

اراکین کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ہوگئی تو شہباز شریف کی قیادت میں نئی حکومت اہم تقریاں اور قانون سازی پر کھل کر کھیلنے کا موقع ملے۔ اگر ایسا ہوگیا تو تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

تبصرے بند ہیں.