گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

24

کراچی: صوبہ سندھ کے گورنر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعمران اسماعیل نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اجلاس میں شریک ہیں جو کراچی واپسی پر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے اہل خانہ فی الحال گورنر ہاؤس میں ہی مقیم ہیں تاہم گورنر کی جانب سے استعفیٰ دئیے جانے کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کیساتھ گورنر ہاؤس سے چلے جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد حال ہی میں گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عمر سرفراز چیمہ کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ 
ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نئے وزیراعظم کے حلف اٹھاتے ہی مستعفی ہو جائیں جبکہ خیبرپختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.