شہباز گل کا بھی حکومت کے خاتمے کے بعد بیان سامنے آگیا

273

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما  شہباز گل کا حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے  لکھا کہ ’ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے ایک بہادر کی طرح لڑتے دیکھا۔‘

انہوں نے لکھا کہ’ بہت کچھ دل میں ہے، دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔بس اتنا ہی کہوں گا کہ خان کو باندھ کر ہرایا گیا ہے۔‘

 

 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے فارغ کروا دیا ہے، ساتھ ہی  عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ عمران خا ن کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی جس کے بعد وہ وزیراعظم نہیں رہے۔

 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان  کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل( پیر)  دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے ۔ جبکہ  کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر3 بجے تک ہو گی۔نئے قائد ایوان کے چناؤ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن اب پیر دوپہر2 بجے ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.