پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں: امریکہ

204

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ رات عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی جس کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یوں وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہے۔ 
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو وزیراعظم کیخلاف بیرونی سازش قرار دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.